حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی تأسیس جدید کے سو سال مکمل ہونے پر عنقریب منعقد ہونے والے کانفرنس کی میڈیا کمیٹی کا خصوصی اجلاس حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی تأسیس جدید کے سو سال مکمل ہونے پر عنقریب منعقد ہونے والے کانفرنس کی میڈیا کمیٹی کا خصوصی اجلاس حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں سو سالہ تقریبات کے میڈیا پلان اور تشہیری مہم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس تاریخی موقع کی مناسبت سے حوزہ علمیہ قم کی خدمات اور کامیابیوں کو موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں حوزہ نیوز ایجنسی، حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس کے ذمہ داران، میڈیا ماہرین اور حوزہ علمیہ قم کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں خصوصی پروگرامز، دستاویزی فلموں کی تیاری اور جدید میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر غور کیا گیا۔

یہ اجلاس حوزہ علمیہ قم کی سو سالہ تاریخ کے حوالے سے سال بھر چلنے والی تقریبات کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد دینی تعلیمات اور حوزہ علمیہ قم کی خدمات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha